سعودی ولی عہد کا 130 تاریخی مساجد کی توسیع اور مرمت کا حکم

سعودی ولی عہد کا 130 تاریخی مساجد کی توسیع اور مرمت کا حکم
سعودی ولی عہد کا 130 تاریخی مساجد کی توسیع اور مرمت کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے این این)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک بھر کی 130 تاریخی مساجد کی تعمیر نو اور مرمت کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد کی جانب سے مساجد کی مرمت کے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر مملکت میں 10 مقامات پر 30 مساجد کی مرمت اور ان کی توسیع کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں تاریخی مساجد اور دیگر تاریخی وتہذیبی اہمیت کے حامل مقامات کی مرمت کا منصوبہ 20 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ ان مقامات کی دینی اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر ولی عہد نے اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے اور ملک بھر کی130 مساجد کی تعمیرومرمت کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -