غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ
غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

  

نیویارک(اے این این)مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے کہا ہے کہ یو این مصر اور دیگر طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکولائے میلاڈینوف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں گھس کراسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی اور جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ر اکٹ حملوں کے بعد حالات تیزی کے ساتھ جنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم مصر اور دیگر متعلقہ قوتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں جاری کشیدگی کو انتہائی خطرناک اور المناک قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیل پر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے اور فلسطینیوں پر راکٹ حملے روکنے پر زور دیا کہ اور تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ تشدد کے نتیجے میں فلسطین میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -