اپنے موبائل فون کی بیٹری کو مزید 6 گھنٹے تک چارج رکھنے کا طریقہ جانئے

اپنے موبائل فون کی بیٹری کو مزید 6 گھنٹے تک چارج رکھنے کا طریقہ جانئے
اپنے موبائل فون کی بیٹری کو مزید 6 گھنٹے تک چارج رکھنے کا طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)سمارٹ فون کا فائدہ ہی کیا اگر اس میں نئی سے نئی تر ایپس موجود نہیں؟ ان دلچسپ و مفید ایپس کو تو ہر کوئی اپنے سمارٹ فون پر دیکھنا چاہتا ہے لیکن مصیبت یہ ہے کہ یہ ایپس بیٹری کی دشمن ہیں۔ ان میں سے اکثر ہمہ وقت آن رہتی ہیں اور بیگ گراؤنڈ میں اپنا کام جاری رکھتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹری دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہو جاتی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی میں ڈھونڈ لیا ہے۔
موبائل فون کی بیٹری لائف پر تحقیق کرنے والے ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی ایپس کا ڈیٹا کلاؤنڈ سٹوریج میں منتقل کردیں تو اس کے نتیجے میں بیٹری کا استعمال تقریباً 60 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے تیار کیا گیا آزمائشی سافٹ ویئر سب سے زیادہ پاور استعمال کرنے والی ایپس کا سراغ لگاتا ہے اور پھر انہیں کلاؤڈ سٹوریج میں ’’کوڈ آف لوڈنگ تکنیک‘‘ کے ذریعے منتقل کر دیتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کے استعمال سے موبائل فون کی بیٹری تقریباً چھے گھنٹے زیادہ چل سکتی ہے۔
برمنگھم کی آسٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مقصد کے لیے پروٹوٹائپ سوفٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔ یہ سوفٹ ویئر کسی بھی ایپ کے وہ فنکشن جن میں زیادہ پاور استعمال ہوتی ہے، انہیں کلاؤڈ سٹوریج پر منتقل کر دیتا ہے اور اس طرح ایپ کا فنکشن دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔ کم پاور استعمال کرنے والے فنکشن موبائل فون پر مکمل ہوتے ہیں جبکہ زیادہ پاور استعمال کرنے ووالے فنکشن کلاؤڈ سٹوریج میں مکمل ہوتے ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ’’موبائل کلاؤڈ کمپیوٹنگ کوئی نیا آئیڈیانہیں ہے کیونکہ گوگل میپ جیسی ایپس پہلے ہی اسے استعمال کر رہی ہیں۔ ہماری تحقیق کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس تکنیک کو ہر قسم کی ایپس کیلئے استعمال کیا جاسکے۔ امید ہے کہ جلد ہمارا سافٹ وئیر عام صارفین کے استعمال کے لئے دستیاب ہو گا۔‘‘