مصر:سابق گورنر کو 10 سال قید با مشقت اور بھاری جرمانے کی سزا

مصر:سابق گورنر کو 10 سال قید با مشقت اور بھاری جرمانے کی سزا
مصر:سابق گورنر کو 10 سال قید با مشقت اور بھاری جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(اے این این)مصر کی ایک فوجی عدالت نے المنوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت کے الزامات کے تحت 10 سال قید با مشقت اور ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر ھشام عبدالباسط پر الزام تھا کہ انہوں نے صوبے کے گورنر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے دیے اور ان سے 2 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار مصری پاؤنڈ رشوت وصول کی تھی۔مصری پراسیکیوٹر جنرل نبیل احمد صادق کا کہنا ہے کہ منوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت وصولی کے الزام میں پکڑا گیا اور ان کے خلاف مالی اور انتظامی اختیارات کا ناجائز استعمال سمیت کئی دوسرے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔