ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے اداروں کی حمایت جاری رکھی جائیگی:کور کمانڈرز کانفرنس

ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے اداروں کی حمایت جاری رکھی جائیگی:کور کمانڈرز ...
ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے اداروں کی حمایت جاری رکھی جائیگی:کور کمانڈرز کانفرنس

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا جائزہ ، بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں معصوم شہریو ں کو نشانہ بنائے جانے پر غور کیا گیا ،اس موقع پر ملک میں قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سکیورٹی اور جیو سٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا ،اس مو قع پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا بھی جائزہ لیا گیا ، بھارت کی کنٹر ول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر دہشگردی کے خلاف آپریشنزمیں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر ملک میں قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ملک میں قانون کی بالادستی سے ملک ترقی کرے گا اور ریاست کی رٹ قائم کرنے کی لئے اداروں کی حمایت جاری رکھی جائیگی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -