شہرقائدمیں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ سگریٹس ضبط

شہرقائدمیں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ سگریٹس ...
شہرقائدمیں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ سگریٹس ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز) شہرقائد میں کسٹم حکام نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 42ہزار 300 سگریٹس کے سمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے۔لانڈھی کے گودام پر چھاپے میں ایک ہزار تین سو ستر کلو گرام استعمال شدہ کپڑے بھی ملے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام کی بڑی کارروائی سامنے آئی، لانڈھی کے گودام پر چھاپہ مار کر 42300 سگریٹس کے سمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد سگریٹس کی مالیت21 لاکھ روپے سے زائد ہے، چھاپے کے دوران154 کارٹن شیشے کا تمباکو بھی برآمد ہوا۔ایک ہزار 287 کلو تمباکو کی مالیت19 لاکھ 60 ہزار روپے ہے،6 لاکھ 34 ہزار روپے مالیت کا ایک ہزار560 کلو عام تمباکو بھی برآمد ہوا۔رپورٹ کے مطابق چھاپے میں ساڑے6 لاکھ روپے کے ایک ہزار370 کلو گرام استعمال شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کے ساتھ کنٹینر اور ٹرالر بھی ضبط کرلیا گیا۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے ہاکس بے پر کارروائی کرتے ہوئے 45 کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی طور پر در آمد کیے گئے موبائل فون اور سم والے ٹیبلٹ برآمد کیے تھے۔