وفاقی دارالحکومت کے لئے نیا ماسٹر پلان بنایا جائے گا :شہر یار آفریدی

وفاقی دارالحکومت کے لئے نیا ماسٹر پلان بنایا جائے گا :شہر یار آفریدی
وفاقی دارالحکومت کے لئے نیا ماسٹر پلان بنایا جائے گا :شہر یار آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کیلئے نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے ، ماسٹر پلان چار ماہ میں بنایا جائے گا ۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی ڈی اے سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کیلئے نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے اور یہ پلان چار ماہ میں بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان 58سال بعد بھی نہیں بن سکا جبکہ پلان ہر بیس سال بعد بننا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ ہوگئی ہے جبکہ با رشیں کم ہوگئی ہیں۔

مزید :

قومی -