موصل میں مسلح افراد کے حملے میں ملیشیا کے 10 جنگجو ہلاک

موصل میں مسلح افراد کے حملے میں ملیشیا کے 10 جنگجو ہلاک
موصل میں مسلح افراد کے حملے میں ملیشیا کے 10 جنگجو ہلاک

  

بغداد (اے این این)عراق کے شہر موصل میں مسلح افراد نے حملہ کرکے ملیشیا الحشد کے کم سے کم 10 جنگجو موت کے گھاٹ اتار دیے۔

عراقی انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ مغربی عراق کی الانبار گورنری میں ایک کارروائی کے دوران "داعش" تنظیم کے ایک سیل "ابو عبداللہ الانصاری" کے متعدد جنگجو پکڑے گئے ہیں۔ یہ گروپ گاڑیوں میں بم نصب کرنے اور دہشت گردی کی دیگر خطرناک وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔انٹیلی جنس ڈاریکٹوریٹ کے مطابق بریگیڈ 10 اور پیادہ فوج کے بریگیڈ 38 نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ابو عبداللہ الانصاری گروپ کیخلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں اس گروپ کے متعدد جنگ پکڑ لیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عبداللہ گروپ میں 6 جنگجو شامل تھے رمادی شہر میں العصریہ، الزنکور اور الانبار میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -