14 سال کی شادی کے بعد خاتون کی دھماکہ دار طلاق، کئی میل دور تک دھماکے کی گونج

14 سال کی شادی کے بعد خاتون کی دھماکہ دار طلاق، کئی میل دور تک دھماکے کی گونج
14 سال کی شادی کے بعد خاتون کی دھماکہ دار طلاق، کئی میل دور تک دھماکے کی گونج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)کسی جوڑے میں طلاق ہو جانا کوئی انہونی بات نہیں، اس قسم کے افسوسناک واقعات ہر روز اور ہر جگہ پیش آتے ہیں، مگر اس امریکی خاتون کی طلاق تو ایسے دھماکہ دار انداز میں ہوئی کہ پورا شہر لرز کر رہ گیا۔ جی ہاں، واقعی یہ اصلی دھماکہ تھا جس کی آواز 15 میل دور تک سنی گئی۔
ریاست ٹیکساس سے تعلق ر کھنے والی اس خاتون نے اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام بہت غور و خوض کے بعد ایک دھماکے کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوکس نیوز کے مطابق 43 سالہ کمبرلی سینٹرل بین نے اپنی طلاق کے موقع پر ایک بڑی پارٹی کا اہتمام کیا جس کے اختتام پر اپنے عروسی جوڑے کو ایک دھماکے میں اُڑادیا۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 15 میل دور تک اس کی گونج سنائی دی۔ 
ابتدائی طور پر کمبرلی کا خیال تھا کہ پارٹی کے اختتام پر وہ اپنے عروسی جوڑے کو آگ لگائیں گی لیکن بعدازاں اپنے بھائی اور باپ کے مشورے سے اس نتیجے پر پہنچیں کہ اسے دھماکے میں اُڑانا چاہیے۔ کمبرلی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ عروسی جوڑا جھوٹ اور دھوکے کی علامت تھا لہٰذا وہ اسے ریزہ ریزہ کرکے صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہتی تھیں۔ انہوں نے دھماکہ خیز مواد کے ایک ماہر کی خدمات حاصل کیں جس نے عروسی جوڑے کو اُڑانے کے لئے 20 پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔ کمبرلی کہتی ہیں کہ اپنے عروسی لباس کا وجود صفحہ ہستی سے مٹا دینے کے بعد وہ بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -