”شاہد آفریدی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کریں گے بلکہ۔۔۔“ شائقین کرکٹ کیلئے ناقابل یقین خبر آ گئی

”شاہد آفریدی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کریں ...
”شاہد آفریدی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کریں گے بلکہ۔۔۔“ شائقین کرکٹ کیلئے ناقابل یقین خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑی کی ٹریڈنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے مگر ایسے میں مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے اعلان نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔

شاہد خان آفریدی پہلے دوایڈیشنز میں پشاور زلمی کے ساتھ تھا تاہم تیسرے ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز نے ان کی خدمات حاصل کر لیں لیکن اب انہوں نے کراچی کنگز کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے ذریعے کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا ”کراچی کنگز کا بہت بہت شکریہ جس کیساتھ بہت ہی اچھا وقت گزرا۔۔۔ پاکستان سپر لیگ میں نیا دور شروع کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ۔۔ اب پی ایس ایل ڈرافٹ کا منتظر ہوں۔“

مزید :

کھیل -