لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو اہم عہدہ دیدیا، نوجوان کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ مداح بھی کھلکھلا اٹھے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم پلیئر ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔
شاہین شاہ آفریدی تقرری کے بعد قوانین کے مطابق گولڈ سے سلور کیٹیگری میں آ گئے ہیں اور ان کی آمد کے بعد سلور کیٹیگری میں قلندرزکی پہلے راو¿نڈ کی پِک نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سلورکیٹیگری کے دوسرے راو¿نڈمیں کوئٹہ سے ٹریڈکے بعد لاہور قلندرز کی پک میں تیسری باری ہوگی۔