پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام کئے ، امیدنہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کردیا جائیگا:ڈاکٹر عمر سیف

پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام کئے ، امیدنہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کردیا ...
پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام کئے ، امیدنہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کردیا جائیگا:ڈاکٹر عمر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام ہم نے کئے ، امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کردیا جائے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ مجھے آئی ٹی یونیور سٹی کی وائس چانسلر شپ اور چیئر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پوسٹ سے فارغ کردیا گیاہے اور اس کا پروانہ مجھے کل مل جائے گا ، انہوں نے کہا پنجاب میں ہم نے بہت بڑے بڑے کام کئے ہیں،پٹواریوں کا نظام ، تھانوں کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا ہے ، پنجاب میں ڈینگی بھی خود کار نظام کے تحت ختم کیاگیا اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بھی خودکارنظام کے تحت لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی آئی ٹی کے بڑے کام ہوئے ہیں وہ ہم نے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی میں یہ فیصلہ کیا جائے گا ، ابھی میں نے اپنے مستقبل کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔