ڈی جی نیب کے تابڑ توڑ انٹرویوز دینا ناقص منصوبہ بندی تھی:مجیب الرحمان شامی

ڈی جی نیب کے تابڑ توڑ انٹرویوز دینا ناقص منصوبہ بندی تھی:مجیب الرحمان شامی
ڈی جی نیب کے تابڑ توڑ انٹرویوز دینا ناقص منصوبہ بندی تھی:مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ ڈی جی نیب کے تابڑ توڑ انٹرویوز دینا ناقص منصوبہ بندی تھی، ہربے قاعدگی اور غلطی کرپشن نہیں ہوتی ، ایک غلط فیصلے کے نتیجے سے نقصان ہو سکتا ہے ، اگر ہر معاملے کو کرپشن کہا جائیگا توپھر کاروبار نہیں چلے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ قائم علی شاہ کی عمر نوے سال ہوگئی ہے ، ایسے بزرگ سیاستدان کو گھسیٹنا قابل قبول نہیں ہے ، ہائیکورٹ کی جانب سے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کنفرم کرنا خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہ ہم کہتے ہیں کہ پہلے تفتیش کیجئے پھر گرفتار کیجئے ، تشدد کے ایسے الزامات لگ رہے ہیں کہ یقین نہیں آتا ، انہوں نے کہا کہ تشدد کے ذریعے تفتیش کوئی تفتیش نہیں ہے ، ہر بے قاعدگی اور غلطی کرپشن نہیں ہوتی ، ایک غلط فیصلے کے نتیجے سے نقصان ہو سکتا ہے ، اگر ہر معاملے کو کرپشن کہا جائیگا توپھر کاروبار نہیں چلے گا ، پاکستان کو یہی مشکل درپیش ہوچکی ہے ، دفتروں میں سرکاری افسر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں تا کہ نہ کوئی کام کریں گے اور نہ کوئی پکڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ترجمان کو ہی میڈیا سے گفتگو کرنی چاہئے ، ڈی جی نیب کے تابڑ توڑ انٹرویوز دینا ناقص منصوبہ بندی تھی ، لوگوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئے ، کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو اور تفتیش ہونی چاہئے ۔

مزید :

قومی -