اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی عمارت مکمل طورپر تباہ کردی

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی عمارت ...
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی عمارت مکمل طورپر تباہ کردی

  

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی عمارت مکمل طورپر تباہ کردی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس عمارت پر 6 میزائل برسائے جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اسرائیلی بمباری کے بعد الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں70 مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 19 اسرائیلی زخمی ہوئے ۔ صہیونی فوج کے مطابق گز شتہ روز غزہ پر 20 مقامات پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -