احتساب کا عمل علیمہ خان سے شرو ع کرنا ہوگا :جاوید لطیف

احتساب کا عمل علیمہ خان سے شرو ع کرنا ہوگا :جاوید لطیف
احتساب کا عمل علیمہ خان سے شرو ع کرنا ہوگا :جاوید لطیف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ عمران خان احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کریں، حکومت نے پچاسی دنوں میں اپنے وعدوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کرنا ایک سنجیدہ کام ہے ، یہ غیر سنجید ہ لوگوں کا ٹولہ ہے یہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کررہاہے لیکن یہ گھر بنانے کیلئے فنڈز کہاں سے آئیں گے اور اگر یہ بنیں گے تو ایک غریب آدمی یہ گھر کیسے لے گا ؟انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سنتالیس ہزار سالانہ ٹیکس دینے والا شخص سالانہ کروڑوں روپے کیسے خرچ کرسکتاہے اور لگژری گاڑیاں کیسے رکھ سکتا ہے ؟اور اگر کوئی ان کو سپانسر کررہاہے تو کس مقصد کیلئے کررہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کہا کرتے تھے کہ احتساب اوپر سے شروع ہوگا ، اب میں کہتا ہوں کہ کیا علیمہ خان سے احتساب شروع ہوگا، وزیر اعظم احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ حکومت نے پچاسی دنوں میں اپنے وعدوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت برے تھے اور ہمارے لئے جتنے قانون بنے اور جس طرح قوانین کی تشریح کی گئی تو اب بتایا جائے کہ کیا پانامہ میں صرف ایک ہی خاندان تھا ۔

مزید :

قومی -