آ ئی جی خیبر پختونخوانے کہا تھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ جڑواں شہروں کے درمیانی علاقے میں ہے:سمیع داوڑ کا انکشاف

آ ئی جی خیبر پختونخوانے کہا تھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ جڑواں شہروں کے ...
آ ئی جی خیبر پختونخوانے کہا تھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ جڑواں شہروں کے درمیانی علاقے میں ہے:سمیع داوڑ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سمیع داوڑ نے کہاہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا نے یقین دلایا تھا کہ ایس پی طاہرخان داوڑ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیانی علاقے میں ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان“ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع داوڑ نے کہا کہ آئی جی کے پی کے نے کہا تھا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے ، طاہر خان داوڑ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیانی علاقے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ طاہرخان داوڑ کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ یہ لیٹر جو طاہر داوڑ کی لاش کے پاس ملا ہے یہ سادہ کاغذ پر ہے حالانکہ جب طالبان لیٹر جاری کرتے ہیں تو وہ اپنے لیٹر پیڈ پر جاری کرتے ہیں ، سادہ کاغذ پر تو کوئی بھی لیٹر جاری کرسکتا ہے ۔

مزید :

قومی -