بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت5افراد ہلاک

بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت5افراد ہلاک
بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت5افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (این این آئی)ترکی سے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی سے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ اس کشتی پر 15 مہاجرین سوار تھے، جن میں سے14 افغان شہری جب کہ ایک ایرانی تھا۔ کشتی ڈوبنے کے بعد 2مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے، 3 دیگر کو ترک کوسٹ گارڈز نے بچا لیا جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔