سعودی عرب سے 3ارب ڈالر آنے کی بات حکومت نے قبل از وقت کردی :مفتاح اسماعیل

سعودی عرب سے 3ارب ڈالر آنے کی بات حکومت نے قبل از وقت کردی :مفتاح اسماعیل
سعودی عرب سے 3ارب ڈالر آنے کی بات حکومت نے قبل از وقت کردی :مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اب تک سعودی عرب سے تین ارب ڈالر آجانے چاہئے تھے ، تین ارب ڈالر سعودی عرب کے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن لگ رہاہے کہ حکومت نے یہ بات قبل از وقت کردی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عر ب سے اب تک تین ارب ڈالر آجانے چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب سے تفصیلات آجاتیں تو پتہ چل جاتا کہ کس طریقہ کار کے تحت سعودی عرب یہ پیسے دیگا لیکن ابھی تک یہ ڈیپازٹ نہیں آیا جس سے لگ رہاہے کہ شائد حکومت نے یہ بات کچھ قبل از وقت کردی ہے ، تین ارب ڈالر سعودی عرب کے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے ، اس حوالے سے اگر سعودی عرب کی طرف سے کوئی بیانیہ آجاتا تو بہترہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سعودی پیکج کی تفصیلات کی آگا ہی نہیں دی جا رہی ، معاہدے کی تفصیلات کے بعد ہی ملنے کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گا ۔

مزید :

قومی -