وہ کوچ جو بات نہ ماننے والے کھلاڑی پر ٹیم کے دروازے ہی بند کر دیتا تھا، لیگ سپنر عبدالرحمان نے پریشان کن انکشاف کر دیا

وہ کوچ جو بات نہ ماننے والے کھلاڑی پر ٹیم کے دروازے ہی بند کر دیتا تھا، لیگ ...
وہ کوچ جو بات نہ ماننے والے کھلاڑی پر ٹیم کے دروازے ہی بند کر دیتا تھا، لیگ سپنر عبدالرحمان نے پریشان کن انکشاف کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں پسند نا پسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے اور ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو ڈراپ کھلاڑیوں سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کو آزادی ملنی چاہئے کیونکہ یہ ان کا حق ہے کہ اپنی مرضی سے جس سے چاہیں ملیں اور بات چیت کریں۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 38 سال کے عبدالرحمان نے ایک کوچ کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک کوچ تو اس حد تک چلے جاتے تھے کہ اپنی بات نا ماننے والے کھلاڑی کو وہ ٹیم سے نکلوا دیتے تھے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2007ءمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انضمام الحق کی قیادت میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبدالرحمان نے آخری ٹیسٹ اگست 2014ءمیں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا، انہوں نے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹیں حاصل کیں اور صرف ایک وکٹ کی کمی سے وہ وکٹوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہ مکمل کر سکے۔

مزید :

کھیل -