چین سے کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پایا ؟وفاقی وزیر نے بڑا دعوی کردیا

چین سے کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پایا ؟وفاقی وزیر نے بڑا ...
چین سے کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پایا ؟وفاقی وزیر نے بڑا دعوی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر میری ٹائمز افیرز علی زیدی نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان میں9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پاگیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری زیادہ تر کراچی میں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 سال وفاق میں 5 سال حکومت کرنے والی ن لیگ کی حکومت دوسروں کے لیے خالی ڈبے چھوڑ کر گئی۔
علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ چین کے بعد جلد ہی دبئی سے بھی ایک بڑی خبر دینے والے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ چیف جسٹس کے ریمارکس سے اختلاف کرسکتے ہیں، لیکن تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر چیف جسٹس صاحب کے پاس کسی کے خلاف چارج شیٹ ہے تو سپریم کورٹ کو، ایپکس کورٹ کو، عدلیہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔علی زیدی نے کہا کہ وہ چیف جسٹس صاحب سے درخواست کریں گے، التجا کریں گے کہ پلیز ماتحت عدالتوں پر توجہ دیں۔

مزید :

قومی -