”لاہور قلندرز اس دفعہ یہ کام نہیں کرے گی “ فخر زمان نے ایسا اعلان کر دیا کہ فواد رانا کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز فخر زمان نے لاہور قلندرز کے شائقین سے وعدہ کر لیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں قلندرز کی ٹیم انہیں مایوس نہیں کرے گی۔
پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے قبل فرنچائز کی جانب سے پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھے جانے کے بعد فخر زمان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔
فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں کوئی ٹائٹل تو نہیں جیتا لیکن اس نے گراس روٹ پر جو کام کیا ہے اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی اور اس کام کی وجہ سے لاہور قلندرز نے لاکھوں دل جیتے ہیں۔فخر زمان نے ٹیم کی ہمیشہ غیر مشروط سپورٹ کرنے والے مداحوں سے وعدہ کیا کہ اس بار لاہور قلندرز کی ٹیم انہیں مایوس نہیں کرے گی۔