ایسا قدم نہیں اٹھاناچاہتے جس سے ملک جمہوریت کے راستے سے ہٹے :رانا ثناءاللہ

ایسا قدم نہیں اٹھاناچاہتے جس سے ملک جمہوریت کے راستے سے ہٹے :رانا ثناءاللہ
ایسا قدم نہیں اٹھاناچاہتے جس سے ملک جمہوریت کے راستے سے ہٹے :رانا ثناءاللہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے ملک جمہوریت کے راستے سے ہٹے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پاکستان چھ ماہ بعد الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اس لئے جب وقت آئے گا تو اس پر بات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ نواز شریف کے حوالے سے سزا بحالی کافیصلہ آتا ہے تو نوازشریف یہ چاہتے ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہو و ہ عوا م کی عدالت میں ہو اور اور عوام ہی اس کا فیصلہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے ملک جمہوریت کے راستے سے ہٹے، ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کے خلاف شواہد نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -