یورپی ریاستیں اتحاد کی آڑ میں امریکہ سے نہ ٹکرائیں: نیٹو سربراہ کا انتباہ

یورپی ریاستیں اتحاد کی آڑ میں امریکہ سے نہ ٹکرائیں: نیٹو سربراہ کا انتباہ
یورپی ریاستیں اتحاد کی آڑ میں امریکہ سے نہ ٹکرائیں: نیٹو سربراہ کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(این این آئی)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ڑینس سٹولٹن برگ نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ یورپی ریاستیں اتحاد کی آڑ میں امریکہ سے نہ ٹکرائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سٹولٹن برگ نے یہ بیان پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی صد سالہ تقریب کے موقع پر امریکی اور فرانسیسی صدور کے درمیان دفاعی معاملے پر بیان بازی کے تناظر میں دیا۔ فرانسیسی صدر کا نام لیے بغیر نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ بحر اوقیانوس کے اطراف کے تعلقات کو کمزور کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے یورپی ریاستوں کو خبردار کیا کہ وہ اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں، جن سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔