راجن پور پولیس پر حملہ،براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج

راجن پور پولیس پر حملہ،براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کے ...
راجن پور پولیس پر حملہ،براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج

  



راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عربی ٹبہ کےقریب پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ تھانہ روجھان میں درج،ایف آئی آرمیں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے6ملزمان نامزد۔

نجی ٹی وی کے مطابق روجھان عربی ٹبہ کےقریب پولیس پارٹی پرحملےکامقدمہ دہشتگردی ایکٹ کےتحت کالعدم دہشتگردتنظیم کےخلاف درج کر لیا گیا ہےمقدمہ ایس ایچ اوروجھان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آرمیں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے6ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔مقدمےمیں کمانڈرریاض گل،کمانڈربگی،کمانڈرچاند،کمانڈرمجاہدلاڑوکونامزد کیاگیا ہےکمانڈر ناراض میوہ اورکمانڈرافضل کوبھی مقدمے میں نامزدکیاگیا ہے۔روجھان عربی ٹبہ کےقریب پولیس پرفائرنگ سے5اہلکارشہیدہوگئےتھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان