موبائل فون صارفین کی تعداد 16کرو ڑ سے تجاوز کر گئی

موبائل فون صارفین کی تعداد 16کرو ڑ سے تجاوز کر گئی

  



اسلام آباد (یواین پی)  پی ٹی اے کے مطابق اگست 2019ء میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 73.42 ملین ہوگئی جو ایک ماہ قبل 71.71 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں رواں سال اگست کے دوران 1.48 ملین کا اضافہ ہوا، اگست کے اختتام پر صارفین کی تعداد بڑھ کر 71.35 ملین ہوگئی جو جولائی کے اختتام پر 69.87 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.548 ملین کے اضافہ سے اگست کے اختتام پر صارفین کی تعداد 161.788 ملین تک پہنچ گئی جبکہ جولائی 2019ء کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد 161.24 ملین تھی۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں جیز کے تھری جی صارفین کی تعداد میں 0.143 ملین کی کمی سے یہ تعداد 12.769 ملین ہوگئی جبکہ جولائی 2019ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 12.912 ملین تھی۔ پی ٹی اے کے مطابق اگست 2019ء میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 73.42 ملین ہوگئی جو ایک ماہ قبل 71.71 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس