ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عبدالحلیم کنڈی

ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عبدالحلیم کنڈی

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کردیاگیاہے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی حکومت جنوبی وزیرستان میں سڑکوں کی بحالی، آبنوشی اسکیموں، ایریگیشن چینلز اور فلڈ پروٹیکشن بند سمیت دیگر منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی غفلت کے مرتکب ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار نو تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات جنوبی وزیرستان عبدالحلیم شاہ کنڈی نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران قبائلی عوام دربدر ہوئے جبکہ وہاں سڑکیں، پانی سمیت دیگر مسائل ہیں جن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا انکا مزید کہناتھاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کا کہناتھاکہ عوام کے فلاح وبہبود کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے دیکھائیں عبدالحلیم شاہ کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات جنوبی وزیرستان تعیناتی پر عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی انکی تعیناتی سے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز اور عوام کوریلیف ملے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر