مردان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

    مردان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

  



مردان(بیورورپورٹ) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ ہوتی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،02مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے11سہولت کار اور قانونی شکنی کرنے والوں سمیت 21مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیراحمدیوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ ہوتی مقدم خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ ہوتی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران02 مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے11سہولت کار، قانون شکنی کرنے والوں سمیت21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز،دوکلوگرام سے زائدچرس، ایک کالاکوف،04عدد پستول اور مختلف ساخت کے 131عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران45 مشتبہ ٹھکانیمکانات اورحساس مقامات چیک کئے گئے جن میں ایک غیررجسٹرکرایہ دارجبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر دوافراد کے خلاف مقدمات درج کئیگئے۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے60 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 15افراد کو زیر دفعہCRPC 151/107 اور06افراد کو 55/109CRPC کے تحت گرفتار کرکیچالان عدالت کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر