حج آرگنائزر کی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات میں سربلند خان بلا مقابلہ ممبر منتخب

  حج آرگنائزر کی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کے انتخابات میں سربلند خان بلا مقابلہ ...

  



مردان (بیورورپورٹ)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات میں سربلند خان مدنی بلامقابلہ ممبر منتخب ہوگئے سربلند خان مدنی کا تعلق مردان سے ہے اورایک عرصے سے حج ٹورز آپریٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں اپنے ایک بیان میں سربلند خان مدنی نے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کا اظہا رکیاہے کہ وہ حج آرگنائزر کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات انجام دیں گے اوران پر جو اعتماد کیاگیاہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر