پیرس پیس فورم میں شرکت کیلئے شوکت یوسفزئی اور تیمور جھگڑا مرکزی ہال پہنچ گئے

پیرس پیس فورم میں شرکت کیلئے شوکت یوسفزئی اور تیمور جھگڑا مرکزی ہال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)پیرس۔ پیرس پیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے صوبائی صوبائی وزراء شوکت علی یوسفزئی اور تیمور جھگڑا پیرس پیس فورم کی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے لیے مرکزی ہال پہنچ گئے۔تقریب میں دنیا بھر کے 24 ممالک سے زائد کے صدور اور وزرائے اعظم شریک ہورہے ہیں۔ جبکہ 30 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ پیس فورم 12 اور 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ فورم میں دنیا بھر کے منتخب کردہ اعلیٰ قوانین کو پیش کیا جائے گا پاکستان سے خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت میں بننے والا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔فورم میں پیش کردہ قوانین پر بحث مباحثہ ہوگا اور سب سے بہترین قرار دیے جانے والے قانون کو ایوارڈ دیا جائے گا۔رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور کرپشن کا راستہ روکتا ہے۔رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ اداروں سے متعلق معلومات کے لئے رسائی دیتاہے۔ جس سے شفافیت اوراچھی طرز حکمرانی کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔اس قانون کے تحت عوام کو یہ پتہ چلانے میں آسانی ہوتی ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ بجٹ کتنا ہے اور کہاں خرچ ہو رہا ہے اداروں کی ذمہ داری کیا ہے اور وہ کس طرح کام کر رہے ہیں۔