مردان،محکمہ ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،1 گرفتار،منشیات برآمد

    مردان،محکمہ ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،1 گرفتار،منشیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مردان پولیس اور محکمہ ایکسائیز کامنشیات کے خلاف مشترکہ کاروائی۔ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،منشیات سمگلربھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر ا ور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ صدر پولیس اور محکمہ ایکسائیز نے منشیات کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کو پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ایس ایچ اوعجب درانی اور مردان ریجن محکمہ ایکسائیز کے انچارج محمد ریاض خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس اور محکمہ ایکسائیز نے مشترکہ ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبری LED-4368کے خفیہ خانوں سے 52کلو گرام چرس برآمد ہوکرمنشیات سمگلر شایان سیماب ولد اسحاق سکنہ گجرانوالہ حال پشاور کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔