مردان میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 2اشتہاری 11سہولت کار 21مشتبہ گرفتار

مردان میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 2اشتہاری 11سہولت کار 21مشتبہ گرفتار

  



مردان (بیورورپورٹ) تھانہ ہوتی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،2مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے11سہولت کار سمیت 21مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات بھی برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیراحمدیوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ ہوتی مقدم خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ ہوتی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران02 مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے11سہولت کار، قانون شکنی کرنے والوں سمیت21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز،دوکلوگرام سے زائدچرس، ایک کالاکوف،04عدد پستول اور مختلف ساخت کے 131عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران45 مشتبہ ٹھکانیمکانات اورحساس مقامات چیک کئے گئے جن میں ایک غیررجسٹرکرایہ دارجبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر دوافراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر