ضلع بنوں کے تاجروں کا امن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

    ضلع بنوں کے تاجروں کا امن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

  



بنوں (بیورورپورٹ)ضلع بنوں کے تاجروں کا امن وامان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہواجلاس میں امن وامان بہتر بنانے کیلئے ڈی آئی خان سے انسپکٹر گل حمید خان کو خصوصی طور پر بنوں تبادلے پرآئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم خان، ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ انسپکٹر گل حمید خان کو بنوں کے اہم تھانہ جات پر تعینات کیا جائے کیونکہ ان کا شمار صوبے کے بہترین اور بہادر پولیس آفسران میں ہوتا ہے انجمن تاجران آل شاپ کیپر یونین کے صدر اور صدر پاکستان تحفظ مومنٹ حاجی گل پیر نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں انجمن تاجران ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی جہانگیر خان،طارق محمود،اشرف خان،یوسف خان اور سجاد زرگر سمیت اہم عہدیداروں نے شرکت کی اور بنوں میں انسپکٹر گل حمید خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ انسپکٹر گل حمید خان کی بنوں میں تعیناتی سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی اور انکے تبادلے کی خبر سنتے ہی جرائم پیشہ افراد میں صف ماتم بچھ گئی ہے کیونکہ گل حمید خان نے کافی عرصہ بنوں میں خدمات انجام دی ہیں اور منشیات فروشوں،چوروں،ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کا جینا حرام کررکھا تھا اور اب بھی ہمیں یقین ہے کہ وہ بنوں میں سابقہ روایات کے مطابق امن وامان کی بہتری کیلئے دن رات کوشش کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر