ظہیرگلزار مروت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ مقرر

    ظہیرگلزار مروت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ مقرر

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی سوشل میڈیاٹیم نے ظہیرگلزارمروت کولکی مروت کے لئے سوشل میڈیا گراؤنڈ ہیڈ مقررکردیا‘گذشتہ روزصوبائی ٹیم کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ظہیرگلزارمروت کولکی مروت کے لئے سوشل میڈیاگراؤنڈہیڈ مقررکردیاگیاجوتحریک انصاف کی سرگرمیوں کوسوشل میڈیاکے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے ظہیرگلزارمروت نے اپنی نامزدگی پرصوبائی ٹیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کی طرف سے کئے گئے اعتمادکوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ اُن پرپورااُترنے کی کوشش کریں گے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی مشن کوگھرگھرتک پہنچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر