نشتر آوٹ ڈورمیں مریضوں کی پرچی شی میل لکھنے کامعاملہ، نوٹس لینے کامطالبہ

نشتر آوٹ ڈورمیں مریضوں کی پرچی شی میل لکھنے کامعاملہ، نوٹس لینے کامطالبہ

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے کاؤنٹر سے مریضوں کو دی جانے والی پرچی پر شی میل (خواجہ سراء)لکھنے کا معاملہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

سامنے آیا ہے۔جس پر مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور کے کاؤنٹر پر بیٹھے عملہ جان بوجھ پر مرد وخواتین کو دی جانے پرچی پر شی میل (خواجہ سراء ) لکھ رہے ہیں۔جسکی شکایت شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کو کرنی چاہی تو عملے نے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا شروع کردیا۔مرد و خواتین نے کہا ہے کہ پرچی پر اس طرح کے الفاظ لکھ کر ہمارے ساتھ کی جارہی ہے۔جو نا قابل برادشت ہے۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شکایت کنندہ اپنی شکایت کے ہمراہ وہ پرچی لیکر آئیں۔جس پر شی میل لکھا ہوا ہو۔تاکہ قصور وار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جاسکے۔

شی میل

مزید : ملتان صفحہ آخر