قبائلی علاقہ کی سیٹ پر اپر پنجاب کے امیدواروں کی ایڈجسمنٹ، رٹ دائر، سماعت آج ہوگی

  قبائلی علاقہ کی سیٹ پر اپر پنجاب کے امیدواروں کی ایڈجسمنٹ، رٹ دائر، سماعت ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب نے راجن پور کے پسماندہ علاقے کے لئے مختص 7 اور پنجاب کے زیر(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

انتظام راجن پور کے قبائلی علاقوں کے لیے مختص 2 نشستوں پر بھی دوسرے علاقوں کے امیدواروں کو ایڈ جیسٹ کرکے مذکورہ علاقے کے طلباء اور طالبات کو ان کے حق سے محروم کردیا جس پر راجن پور کی رہائشی امیدوار سارہ نعیم نے ایڈوکیٹ طارق عزیز کھوکھر کے توسط سے ہائی کورٹ ملتان بنچ میں یو ایچ ایس کے اس غیر قانونی اقدام کو چیلنج کر دیا ہے جس کی سماعت آج ہوگی۔ایڈووکیٹ طارق عزیز کھوکھر نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپر پنجاب کے امیدواروں کو نوازنے کے لئے پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ علاقوں کے لیے مختص کوٹہ بھی ذاتی پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کے 9 بچے اپنے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔

رٹ دائر

مزید : ملتان صفحہ آخر