نواب ریاض قریشی دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے احاطہ میں سپرد خاک

  نواب ریاض قریشی دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے احاطہ میں سپرد خاک

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی (مرحوم) کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی (مرحوم) کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس ملتان میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نمازجنازہ علامہ سید علمدار حسین نقوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ سے قبل مفتی عبدالقوی کی امامت میں وائٹ ہاؤس میں نماز عصر ادا (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

کی گئی۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔وزیر خارجہ و دربار حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔ نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں جن میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ سید احمد مجتبیٰ گیلانی‘ مخدوم جاوید ہاشمی‘ علی خان ترین‘ سابق وزیر قانون زاہد حامد‘ مخدومزادہ مرید حسین قریشی‘ پیر عارف زمان قریشی‘مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ پیر ظہور حسین قریشی‘ مقبول قریشی‘ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی‘ رانا شوکت حیات نون‘ معین ریاض قریشی‘ اراکین صوبائی اسمبلی میاں طارق عبداللہ‘ ملک سلیم لابر‘واصف مظہر راں‘ حاجی جاوید اختر انصاری‘ وسیم خان بادوزئی‘ ندیم قریشی‘ نواب علی رضا خاکوانی‘ تنویر اے شیخ‘ میاں ساجد پرویز‘ ڈاکٹر آصف قریشی‘ ڈاکٹر الطاف باقر‘ مفتی عبدالقوی‘ انیس اے شیخ‘ ملک اسرار اعوان‘ خواجہ جلال الدین رومی‘ خواجہ فاضل‘ قسور سعید مرزا‘ مہر عمران پرویز دھول‘ علی رضا گردیزی‘ عبدالمحسن شاہین‘ خالد جاوید وڑائچ‘ ملک عاشق شجرا‘ کرنل (ر) باقر احسن‘ میاں جمیل‘ سید سجاد بخاری‘ مظہر جاوید سیال‘ شوکت اشفاق‘ سید عرفان نقوی‘ بابر شاہ‘ اکرم انصاری‘ اسلم ڈوگر‘ اعظم انصاری‘ ملک عدنان ڈوگر‘ ملک اکمل وینس‘ خواجہ یونس‘ سید حیدر عباس گردیزی‘ ناصر بھٹہ‘ عمر نواز بابر‘ بریگیڈیئر (ر) مقصود حسین‘ رانا جبار‘ اعجاز جنجوعہ‘ خالد بیگ‘ ڈپٹی مشتاق انصاری‘ حافظ اقبال خان خاکوانی‘ مہر جمیل سندھل‘پیر مصدق شاہ‘ مخدوم علی عباس‘ مخدوم قاسم رضا‘ ڈاکٹر صدیق خان قادری‘ میاں تنویر اقبال‘ مظہر مہے‘ طیب لوٹھڑ‘ منور قریشی‘ سید عمران حیدر گردیزی‘ آصف وجڑ‘ رانا شوکت‘ مقصود مغل‘ شاہد مظفر‘ اقبال سہو‘ راؤ امجد علی‘ شعیب اکمل ہاشمی‘ احمد کبیر قریشی‘ فہد اسحاق سانگی‘ شوکت الہی‘ پیر ارشاد قریشی ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر آفتاب حیدر‘ ناصر چٹھہ‘ ذیشان شہزاد‘ محمد طاہر شیح(فیصل آباد)‘ چودھری غلام سرور‘ شاکر حسین شاکر‘ شیخ یونس‘ ڈاکٹر خالد خاکوانی‘ امین انصاری‘ ملک شہزاد انجم شیخ طاہر‘ ملک جمال لابر‘ ملک ظہور مہے‘ رانا حیفظ‘ اختر بھٹہ‘ملک شفقت حسنین بھٹہ‘ شیخ طاہر رشید‘ واجد شوکت‘رانا سجاد حمید شامل ہیں۔جبکہوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی (مرحوم) کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج (بدھ) 13نومبر سہ پہر 2بجے وائٹ ہاؤس ملتان میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ و سجادہ نشین دربار حضرت بہاء الدین زکریا ؒ مخدوم شاہ محمود قریشی نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کریں گے۔ قل خوانی میں ملک بھر سے اہم سماجی و سیاسی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

سپرد خاک

مزید : ملتان صفحہ آخر