متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا ”تعلیم بچاؤ تحریک“ چلانے کا فیصلہ

  متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا ”تعلیم بچاؤ تحریک“ چلانے کا فیصلہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی اور دیگر حکومتی اقدامات کے خلاف متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب نے”تعلیم بچاؤ تحریک“ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ 10دسمبر کو لاہور میں پنجاب بھر سے اساتذہ احتجاجی مظاہرہے میں شرکت کریں گے۔ 16نومبر کو تحریک کا آغاز رحیم یارخاں سے جبکہ بیداری اساتذہ مہم کا آغاز 20نومبرکو گوجرانوالہ سے کیا جائے گا۔ بعد ازاں بہاولپور،ڈیرہ غازی (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

خاں، خانیوال، ساہیوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاء الدین، جہلم، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں اساتذہ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ فیصلہ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جو گزشتہ روز چیئرمین حافظ عبدالناصر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں حافظ غلام محی الدین،رشید احمد بھٹی، محمد اجمل شاد، محمد آصف جاوید،کاشف شہزاد چوہدری،محمد اشفاق نسیم،عبدالستار خاں،محمد اسحاق رحمانی،محمد صدیق گل،بابر ظہیر،شہزاد ندیم قیصر، محمد افضل،ملک اصغر علی و دیگر مقامی رہنماؤ ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر عمل درآمد سے تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑوں میں تبدیل ہوں گے۔ اساتذہ کی ریشنلائزیشن اور ٹیچرز لائسنسنگ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر