نبی آخر الزمان ؐ کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، پرویز خان

نبی آخر الزمان ؐ کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، پرویز خان

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما خان پر ویز خان عرف خان بابانے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی پوری زندگی مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ سے کم نہیں ہے کیونکہ ان کی شخصیت حق و سچ تھی اور ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا اور رب کائنات نے بھی اسی شخصیت کی بدولت دنیا کی تخلیق کو کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ نوشہرہ میں منعقدہ محفل میلادتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ سراپا امن محبت بھائی چارہ اخلاص اور وفا تھا ہے اور رہے گا ان کی شخصیت ایسی کہ مخالفین بھی ان کی امانتداری اور حق گوئی کے دلدیدہ تھے اس لئے تو ان کو صادق و امین کے نام سے پکار کر خوشی محسوس کرتے تھے انہوں نے پیغمبر آخرزمان کی سیرت مبارکہ پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ یتیموں، بیواوں، ناداروں بے کسوں کا سہارا تھے اس لیے ہم سب کو بھی چاہیے کہ ہم بھی ان کی نقش قدم پر چل کر نہ صرف اس دنیا میں نام پیدا کریں بلکہ اپنی آخرت بھی سنواریں اس موقع پر قران خوانی بھی کی گئی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر