یونیورسٹیاں تھنک ٹینک اور مثالی کردارسازی کے مراکز ہیں: منصوراکبر کنڈی

    یونیورسٹیاں تھنک ٹینک اور مثالی کردارسازی کے مراکز ہیں: منصوراکبر کنڈی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ ایچ ای سی کے زیراہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں ایک طرح سے تھنک ٹینک بھی ہیں اور مثالی کردار تشکیل کرنے کے مراکز بھی ہیں. یہی معاشرہ کے لیے مثالی حل تجویز کرسکتی ہیں.اور ان کرداروں کو سامنے لاسکتی ہیں جن کی دیانت، محنت اورذہانت پر لوگ اعتماد کریں. ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اب آئی ٹی کی شفافیت نے بہت سے کام چور اور بددیانت(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

اہلکاروں کے خلاف شواہد جمع کرنے کا موقع فراہم کردیاہے.بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرمان اللہ انجم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک دن کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کسی ادارے کا سربراہ دیانت، محنت اور فرض شناسی میں رول ماڈل نہیں ہوگا اس وقت تک ان شکایات کا ازالہ نہیں ہو سکے گا. بدقسمتی سے ہم باتیں بہت اچھی کرتے ہیں مگر ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اپنے فرائض منصبی عبادت سمجھ کر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں. اور نہ ہی بجلی، گیس یا ٹیکس چوری کرنے سے باز رہتے ہیں. اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر عمران جاوید ڈائریکٹر کیسپام اور دیگر یونیورسٹیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے.اس پروگرام میں نشتر یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، وویمن یونیورسٹی ملتان، نوازشریف انجیرنگ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف جھنگ، گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی، نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ممبران بھی موجود تھے.

مزید : ملتان صفحہ آخر