پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا ایکسائز آفس کادورہ، ڈائریکٹر عبداللہ خان سے ملاقات

  پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا ایکسائز آفس کادورہ، ڈائریکٹر عبداللہ خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب محمد ندیم قریشی کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان کا دورہ ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان سے ملاقات اس موقع پر ندیم قریشی نے انہیں ملتان(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

تعیناتی پر مبارکباد دی اور شہریوں کو ٹیکسز اور سمارٹ کارڈ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور پراپرٹی ٹیکس بارے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرامد کیا جائے اور سائلین سے عزت و اخلاق سے پیش آنے سمیت درپیش مسائل حل کرنے کے لئیے تمام صلاحیتیں بروے کار لائی جائیں ڈائریکٹر عبداللہ نے دوران گفتگو انہیں سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹوں کی ڈلیوری میں تاخیر سے پیدا ہونے والے بحران سے آگاہ کیا جس پر پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے انہیں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کروانے کی ہرممکن کوشش کریں گے تاکہ ملتان شہر سمیت ڈویڑن بھر کے شہریوں ریلیف مل سکے۔
ملاقات