ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید کادورہ مظفرگڑھ، 24کیسوں کی سماعت

  ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید کادورہ مظفرگڑھ، 24کیسوں کی سماعت

  



مظفرگڑھ(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر) ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے وفاق کے تمام محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت کے لئے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور پنجاب (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

محتسب مظفرگڑھ کے دفتر میں بیٹھ کر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ضلع مظفرگڑھ سے متعلقہ وفاق کے تمام محکمہ جات کے خلاف شکایات کی سماعت کی۔زیادہ تر شکایات میپکو سے متعلقہ تھیں۔میپکو سے متعلق کل 24 کیسوں سماعت کی گئی جن میں سے 3 شکایات میپکو ڈوثرن علی پور اور باقی 21 کیس میپکو ڈوثرن مظفرگڑھ سے متعلق تھے میپکو مظفرگڑھ کی طرف سے شاہدنواز ایس ڈی او کرمداد قریشی جبکہ علی پور سے ایکسیئن یعقوب احمد گدارا پیش ہوئے۔تمام کیسوں میں محکمہ جات نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کی ایڈوائزر وفاقی محتسب نے میپکو اور دیگر محکمہ جات کے نمائندگان اور سائلین کا موقف سننے کے بعد شکایات کا جائزہ لیا اور نوے فیصد شکایت کنندگان کے مسائل موقع پر ہی حل کر دیے۔دفتر میں موجود سائلین اور میڈیا کے نمائندوں نے لوگوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کو سراہا

مزید : ملتان صفحہ آخر