جامعہ پشاور کے کلاس تھری ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی اور بلاجواز قرار

جامعہ پشاور کے کلاس تھری ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی اور بلاجواز قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کے ملازمین کے ساتھ پیر کے روز طویل مزاکرات کے بعد بہت سی سفارشات پر اتفاق رائے کے بعد ہڑتال کی کال جاری کرنا غلط اقدام ہے جبکہ انتظامی نظم و نسق میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہونگیں رجسڑار جامعہ پشاور کے اعلامیہ کے مطابق تمام متعلقہ تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہوں کو پیر اور منگل کو حاضری یقینی نہ بنانے والے ملازمیں کی رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں یہ ہدایات رجسڑار جامعہ پشاور ڈاکٹر زاہد گل نے کلاس تھری ملازمین کے ساتھ پیر کو طویل بیٹھک کے بعد سفارشات کی تحریری طور پر منظوری دینے کیبعد بھی کلاس تھری یونین کے مطالبات کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی تھی تاہم جامعہ پشاور کے روزمرہ کے امور اور ایڈیشن عمل سمیت شعبہ امتحانات سمیت تدریسی عمل میں جزوی اور کہیں کلی تعطل درپیش آرہا ہے جس کی جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات اور عام سائلین متحمل نئیں ہوسکتے۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ انتظامیہ ایک طرف اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے جبکہ کلاس تھری ملازمین کے یونین عہدیداران اس قدیم اور تاریخی درسگاہ سے اپنی انفرادی و اجتماعی وابستگی ظاہر کرنے سے اجتناب کررہے ہیں جو کہ پیشہ ورانہ طور پر قابل قدر اقدام نہیں ہ