متوقع بارش محفوظ ٹرین آپریشن کے لئے مختلف شعبوں کوہدایات جاری

      متوقع بارش محفوظ ٹرین آپریشن کے لئے مختلف شعبوں کوہدایات جاری

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے انتظامیہ نے آپریشنل اورانجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردی ہیں۔انجنیئرنگ سٹاف (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

سے کہاگیاہے کہ وہ ریلوے ٹریکس میں نکاسی آب کے تمام ترانتظامات مکمل کریں کسی بھی سیکشن میں بارش کے بعدپانی کھڑانہ ہوتاکہ ٹریک محفوظ رہے ٹرین انجن ڈرائیورز سے کہاگیاہے کہ وہ بارش کی صورت میں کنٹرول رفتارمیں ٹرین آپریشن جاری رکھیں تمام آگاہی بورڈزاورریلوے پھاٹکوں کوعبورکرتے ہوئے الرٹ رہیں اپنی توجہ ریلوے ٹریک کے بالکل سامنے رکھیں اسی طرح ریلوے پھاٹکوں کیااہلکاروں،ٹرین گارڈزاوردیگرآپریشنل سٹاف کوبھی ٹرین آپریشن سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

محفوظ ٹرین

مزید : ملتان صفحہ آخر