معیاری تعلیم کے فروغ میں نجی سیکٹر کا کردار مسلمہ،غلام نبی
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)ڈی ای او لوئر دیر غلام نبی خان نے کہا ہے کہ معیاری ایجوکیشن کی فروغ میں نجی سیکٹر کا کردار مسلمہ ہے،شرح خواندگی بڑھانے کیلئے زندگی کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں،تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوکر دنیا کی ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،لوئر دیر میں ذہین اور ٹیلنٹڈ طلباء کی کوئی کمی نہیں،والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے آساتذہ کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز قرطبہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے زیر انتظام لوئر دیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کے اعزاز میں دیئے گئے گرینڈ ایوارڈ شو کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلع دیر لوئر کے بارہ سکولز کے ان طلباء کو انعامات دی گئی جنھوں نے جماعت نہم میں نمایاں نمبرات حاصل کیں تھی جبکہ اس موقع پر سکولز آفسیر ایسوسی ایشن کے صدر پر نسپل ہمایون خان،جنرل سیکرٹری پرنسپل صلاح الدین خان،سابق تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ سرکاری سکولز کے پر نسپلز،ہیڈ ماسٹرز،سیاسی نمائندے،طلباء کے والدین اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر کالج طلباء نے ملی نغمے،اور تقاریر بھی پیش کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر غلام نبی خان نے کہا کہ لوئر دیر میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ والدین آساتذہ کے ساتھ مل کر اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں کردار ادا کریں کیونکہ یہ کام صرف آساتذہ کے بس کا کام نہیں،انہوں نے کہا کہ علم مسلمانوں کا گمشدہ میراث ہے جس کو اپنائے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ہم دنیا کے ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ تب کرسکیں گے جب ہم سائنس وٹکنالوجی کے علوم میں مہارت حاصل کریں۔تقریب کے اختتام میں ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفسیر و دیگر نے طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں۔