ایچ این سکول کوارڈینیٹر پرکمسن طالب علم کوتشدد کانشانہ بنانے کاالزام

  ایچ این سکول کوارڈینیٹر پرکمسن طالب علم کوتشدد کانشانہ بنانے کاالزام

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) ایچ این سائنس سکول لودھی کالونی کی کوآرڈینیٹرپرون کلاس کے طالبعلم پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایچ اینسائنس سکول لودھی کالونی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ملتان کی کوآرڈینیٹر رفعت سلطا نہ نے گزشتہ روز ون کلاس کے طالبعلم کو اپنی بیٹی (2 کلاس کی طالبہ) سے لڑنے کی پاداش میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا او رشکایت کرنے پر اس کے والدین کو دھمکیاں دیں۔ سکول کی پرنسپل نے اس واقعہ پر رفعت سلطانہ کو اپنے آفس بلا کر باز پرس کی اور وارننگ دے دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر