اسسٹنٹ کمشنر جندول نے ثمرباغ میں ون ونڈو اپریشن کا افتتاح کردیا

      اسسٹنٹ کمشنر جندول نے ثمرباغ میں ون ونڈو اپریشن کا افتتاح کردیا

  



جندول (نمائندہ پاکستان)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات،اسسٹنٹ کمشنر جندول نے ثمرباغ میں ون وینڈو اپریشن کا افتتاح کردیا، تقریب میں عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد کی شرکت۔تفصیلات کی مطابق جندول ثمرباغ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد محسن صلاح الدین نے ون وینڈو اپریشن کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنریونس خان اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادمیں موجود تھی بعدا زاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جندول محمد محسن صلاح الدین نے بتایا کہ ون وینڈو اپریشن کے دفترکی قیام کا مقصد عوام کو فوری اور سستاانصاف کی سہولیات فراہم کرنا ہے جس میں تمام محکموں سے متعلق عوامی مسائل اور مشکلات کا ازالہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری،کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پورے صوبے کی نسبت سب سے پہلے ون وینڈو اپریشن کے دفتر کا افتتاح تاریخ میں پہلی مرتبہ لوئر دیر ثمرباغ کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر