ادویات خریداری میں خورد برد، ڈاکٹر عاشق ملک کی ضمانت میں توسیع سماعت 25نومبر تک ملتوی
ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نشتر ہسپتال کی ادویات کی خریداری میں خرد برد کرنے کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کی ایک عبوری ضمانت کی درخواست میں اینٹی کرپشن حکام کی (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)
جانب سے مہلت کی استدعا پر توسیع دیتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ دوسرے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست دوسرے بنچ کو بھجوا دی ہے جس کی آئندہ سماعت 18 نومبر کو ہوگی۔ فاضل عدالت میں سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک نے ضمانت کی دو درخواستیں قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ملتان اور اینٹی کرپشن مظفر گڑھ کی جانب سے ادویات کی خریداری میں خرد برد کرنے کے دو الگ الگ مقدمات 2018 میں درج کیے گئے تھے۔ اس مقدمہ میں اینٹی کرپشن ملتان و مظفرگڑھ کی خصوصی عدالتیں ان کی عبوری ضمانتیں خارج کرچکی ہیں۔تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے مہلت کی استدعا کی جو فاضل جسٹس صادق محمود خرم نے منظور کرتے ہوئے ایک ضمانت کی درخواست پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی اور دوسری ضمانت کی درخواست جسٹس انوار الحق پنوں کی عدالت میں بھجوا دی ہے جس کی آئندہ سماعت 18 نومبر کو ہوگی۔
ملتوی