شبقدر،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،28 گرفتار

  شبقدر،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،28 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر تھانہ سروکلی کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 28منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔ جبکہ 2منشیات فروش منشیات فروشی سے توبہ تائب۔ شبقدر تھانہ سروکلی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے28منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9900گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سروکلی گل مالک خان،محرر تھانہ نیاز محمد نے تھانہ سروکلی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاراوئی کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کی نگرانی میں منشیات فروشی کے خلاف مہم کے دوران 28منشیات فروش گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان منشیات فروشوں سے 9900گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی موثر کاروائیوں کی نتیجے میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر پولیس کے سامنے سرنڈر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر منشیات فروشی میں ملوث شہنشاہ ولد گلاب شاہ اور گلاب شاہ ولد بلند نے خود کو پیش کرکے منشیات فروشی سے مقامی مشران حاجی گل یوسف کی موجودگی میں توبہ تائب ہوگئے۔ اور مقامی پولیس کو ضمانت دیکر ائندہ کیلئے منشیات کا دھندہ نہ کرنے کا حلف لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سروکلی گل مالک خان نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعائت کے مستحق نہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی۔