روجھان:بس نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، مسافر زخمی

  روجھان:بس نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان) انڈس ہائی وئے مہانی پھاٹک پر اسلحہ سے لیس دس ڈاکووں نے مسافر کوچ لوٹنے کی کوشیش بس نہ روکنے پر فائرنگ مسافر زخمی بیس سال سے جاری ڈاکووں راج آج بھی قائم پنجاب کی آخری تحصیل میں ایک طرف سے بلوچستان کے فراری بگٹی دریا پار سندھ پنجاب کے ڈکیتیوں کی پناہ گاہ جب چاہیے اپنا شکار کر لیتے ہیں سیکورٹی ادارے بیس سال بے بس کء آپریشن(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

ناکام عوام میں خوف وہراص تفصیل کے مطابق گزشتہ رات اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے انڈس ہائی وئے مہانی پھاٹک پہنچے اور مسافر کوچ کو روکنے کا اشارہ کیا مسافر کوچ نہ روکنے پر کوچ پر فائرنگ کردی جس سے علی خان سمیت دو مسافر زخمی ہوگئے جس میں علی خان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر کیا گیا لمحہ فکریہ ہے کہ اسلحہ سے لیس ڈاکووں کچے سے نکل کر کیسے انڈس ہائی وئے تک پہنچے اور اپنی کاروائی کرکے روجھان کے کچے میں اپنی پناہ گاہوں تک پہنچ گئے زرائع کے مطابق بلوچستان کے فراری بگٹی اور صوبہ سندھ اور پنجاب کی تحصیل روجھان کے کچے کے ڈاکووں کا آپس میں ایکا ہے اور انکے پاس ایل ایم جی،راکٹ لانچر،بم،رات کے اندھیرے میں اپنے ٹارگٹ کو ہٹ کرنیوالے اور اس سے بھی زیادہ جدید ترین اسلحہ موجود ہے گزشتہ بیس سالوں میں پولیس نے روجھان کے کچے میں پناہ گزین ڈاکووں کے خلاف آپریشن کیا اور سینکڑوں آپریشن کے دوران ہر بار قتل،اغواء اور ڈکیتی میں ملوث مٹھی بھر ڈاکووں ڈارمائی انداز میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور آپریشن ختم ہونے کے اپنی پناہ گاہوں میں لوٹ آئے اور وارداتوں کا سلسلہ پھر شروع کردیا جیسے کہ ان دنوں جاری ہے روجھان کے کچے میں پناہ گزین اشتہاری اور بی ایل اے،فراری بگٹیوں کو جدید اسلحہ کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کا بہترین نیٹ ورک دستیاب ہے جو ہر مصیبت میں انکو بچانے کی صیلاحیت رکھتا ہے اور علاقہ میں انکا خوف وہراص اور مقامی افرار کا سیکورٹی اداروں کو عدم تعاون جرائم پیشہ افراد کو سہولت کاری مل رہی ہے اور اپنے عزائم میں سہولت اور کامیابی حاصل ہے بیس سال میں جدید اسلحہ،بہترین سہولت کاری،مسلسل ہر آپریشن میں کامیابی اور علاقائی عدم تعاون کے باعث جرائم پیشہ افراد کے مظبوط ہورہے ہیں جبکہ روجھان کے کچے کے جرائم پیشہ افراد کو دریائے سندھ کی سہولت بھی دستیاب ہے جس کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد نے اپنی پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں اور دریائی روکاٹیں کراس کرنے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں اس لیے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنا ہے تو جرائم پیشہ افراد کو دستیاب دریائی روکاوٹ دور کرنے کے لیے دریائی فورس کی تعنیاتی بہت ضروری ہے روجھان کے عوامی وسماجی حلقے الہی بخش مزاری،گل نواز خان مزاری،جندن خان سمیت دیگر افراد نے وزیراعظم عمران خان،چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے روجھان میں پناہ گزین جرائم پیشہ افراد کے خلاف پاک آرمی کے زرایعے سرحدی راستے سیل کرکے انکے خلاف مضبوط حکمت عملی کے ساتھ آرمی آپریشن کیا جائے اور روجھان کے بلوچستان کی سرحدی علاقوں اور روجھان کے کچے میں رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائے۔
2مسافر زخمی