پشاور، نان کسٹم پیڈاشیاء کی سمگلنگ ناکام، سمگلرز گرفتار

پشاور، نان کسٹم پیڈاشیاء کی سمگلنگ ناکام، سمگلرز گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور تھانہ چمکنی پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اشیاء برآمد کرلیے، برآمد اشیاء میں چائے اور200 عددموبائل فونز شامل ہیں،تمام موبائل فونز اور برآمدشدہ سامان کو کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی چمکنی خان زیب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے موٹر وے ناکہ بندی پردومختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی چائے اور200 موبائل فونز برآمد کرلئے، نان کسٹم پیڈاشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد نے تمام سامان غیر قانونی طریقے سے درآمد کرنے کے بعد ملکی کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے تمام سامان ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے، برآمد کی گئی اشیاء کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد شدہ نان کسٹم اشیاء ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر اقبال خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر